منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،ڈالر کی قیمت میں مزیداضافہ،سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

datetime 18  مئی‬‮  2019

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہیں ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید148.50روپے سے بڑھ کر149.00روپے اورقیمت فروخت149.50روپے سے بڑھ کر150.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید165.50روپے سے گھٹ کر165.00روپے اورقیمت فروخت168.80روپے سے گھٹ کر167.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید188.00روپے سے بڑھ کر188.50روپے اورقیمت فروخت191.00روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 30پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 15پیسے اورقیمت فروخت میں 25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.50روپے سے بڑھ کر39.80روپے اورقیمت فروخت40.00روپے سے بڑھ کر40.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.25روپے سے بڑھ کر40.40روپے اورقیمت فروخت40.75روپے سے بڑھ کر41.00روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر کی کمی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1285ڈالرسے گھٹ کر1278ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت72100روپے سے گھٹ کر71300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61814روپے سے گھٹ کر61128روپے ہوگئی۔ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20.00روپے اوردس گرام قیمت میں 17.15روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے سے بڑھ کر870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے سے بڑھ کر745.88روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…