منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی سے چھٹکارا،وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کیلئےسرکاری ریسٹ ہاؤسز کھول دئیے،کرائے بھی حیران کن مقرر

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں سیاحت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ،سیرو تفریح کے دوران نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑیگی۔ وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلے کھول دیا گیا ۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہائوسز میں قیام کر سکیں گے،مسافر حضرات کو بھی سفر کے دوران مہنگے ہوٹلز میں قیام کرنے کی ضرورت نہیں،انتہائی کم معاوضے پر خوبصورت اور دلکش ریسٹ ہائوسز میں رہا جا سکے گا،مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا،مری ایوبیہ،گلیات،سوات،گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہائوسز آپ کے منتظر ہیں جبکہ لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ،شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کر سکیں گے،فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا،اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ بیان کے مطابق ریسٹ ہائوسز کہاں کہاں موجود ہیں معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پہ ڈال دی گئی،شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہائوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…