حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی،عمران جیسا جھوٹا شخص زندگی میں کبھی نہیں دیکھا،شہباز شریف  نے واپس نہ آنے کی وجہ بتادی

17  مئی‬‮  2019

لندن(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی اور پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،عمران خان کام کو نہ سمجتے ہیں اور نہ جانتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا وزیر اعظم میں نے نہیں دیکھا پہلے ایمنسٹی اسکیم کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی

جس ڈھٹائی سے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اس طرح کوئی بھی نہیں بولتا۔اپنے ایک  انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے صدر  شہبازشریف نے پاکستان واپسی میں تاخیر سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ  چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا۔انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، نہ کام کو سمجھتے نہ جانتے ہیں، بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں جاکر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا، پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا، آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی، پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرکے 500 ارب روپے کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…