بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر نوازشریف اور آصف زر داری کی وجہ سے بڑھا،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکرسازش کا مقابلہ کریں، حالات کب تک ٹھیک ہوجائیں گے؟ حکومت نے لمبی تاریخ دیدی

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سندھ ایڈیستان بن رہا ہے، آصف زر داری لاڑکانہ کو دیکھیں،تحریک چلانا اپوزیشن کا حق ہے، ڈالر نوازشریف اور آصف زر داری کی وجہ سے بڑھا،آئل،گیس، گھی، چینی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں ذمہ دار زر داری او رنواز شریف ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،پاکستان کے لوگ عمران خان کے ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں نیب اور اکانومی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ڈالر کی بھی اونچی اڑان ہے کیا کہتے ہیں۔ شیخ رشید نے جواب دیا کہ آصف زرداری سے گزارش ہے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، ان لوگو ں نے سندھ کو ایڈیستان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں اگر کوئی ملک ایتھوپیا، یوگنڈا، صومالیہ کانگو بھی ہوتا اور ایک شہر میں ایڈز کا یہ عالم ہوتا تو ڈوب کے مر جاتے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ دار، سیاست دان لوٹ مار کرنے والے بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ میرے اوپر 36 کیسز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری بھی چاہتے ہیں کہ انکے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک چلانا اپوزیشن کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تسلیم کرتا ہوں کہ آئل، گیس، گھی، چینی اور پٹرول کی قیمت بڑھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے زمہ دار بھی آصف زرداری اور نواز شریف ہیں،انکی لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بچانے کے لیے غریب عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگ عمران خان کے ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں معاشی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…