اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون پر وگرام میں 3 سال کے دوران قوم 67 ارب روپے ضائع کئے۔ پیسوں کے استعمال کی حقیقت جاننے کے لئے آڈٹ کا حکم دیا جا رہا ہے جمعرات کے روز ٹویئٹر پر جاری پیغام
میں نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام میں 3 سال کے دوران قوم کے 67 ارب روپے ضائع کر دیئے۔ پیسوں کو لیپ ٹاپ، لون اور ٹریننگ کے لئے استعمال کیا گیا پیسوں کے استعمال کی حقیقت جاننے کے لئے آڈٹ کا حکم دیا جا رہاہے۔