ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے سمیت نجی اور غیر ملکی طیاروں پر فضائی سفر کرنے والے  مسافروں سے لوڈ کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ، تمام ائیر لائنز کوہدایات جاری

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ائیر لائنز کے مسافروں سے ان کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کرے گی، مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز سے مسافروں کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جا ئے گا،

اس سلسلے میں سی اے اے نے ایک خط کے ذریعے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز سے مسافروں کی آمد اور روانگی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔سی اے اے کا جاری کر دہ خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے روزانہ کی بنیاد آپریٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی تفصیلات سی اے اے کو فراہم کی جائیں۔اس کے علاوہ پی آئی اے سمیت نجی اور غیر ملکی طیاروں پر سفر کرنے والے مسافروں کی مکمل تعداد اور لوڈ 24 گھنٹوں کے اندر جمع کروایا جائے۔حکم نامہ کے مطابق مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف کارروائی اور پورے طیارے کے مکمل لوڈ کا ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا، پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامہ پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ائیر لائنز کے مسافروں سے ان کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کرے گی، مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز سے مسافروں کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جا ئے گا، اس سلسلے میں سی اے اے نے ایک خط کے ذریعے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز سے مسافروں کی آمد اور روانگی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…