جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں چینی گینگ کی شادیوں کا انکشاف ، اہم واقعہ سامنے آگیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جعلی شادیاں کرانے والا چینی گینگ کاپشاور کی مسیحی برادری میں شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسیحی لڑکی مسکان کی شادی 27 فروری کو

چینی باشندے سو بینجی سے ہوئی جس کے بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسکان شوہر کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوگئی۔مسکان کی والدہ فریدہ بی بی نے بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد سے بیٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کروایا گیا، بہت پریشان ہوں کیونکہ معلوم نہیں ہے کہ میری بیٹی کس حال میں ہوگی؟۔فریدہ بی بی نے کہا کہ مسکان کا رشتہ مقامی شہری یوسف بھٹی اور اس کی اہلیہ نے کروایا تھا، چینی داماد نے بیٹی کو شادی کی تیاری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بھی دیئے تھے، انہوں نے کہا کہ یوسف بھٹی نے اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی بھی چینی باشندے سے کروائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…