منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پانچ سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے کے اخراجات،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پانچ سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اخراجات کی تفصیلات وزارت تجارت نے ایوان میں پیش کر دیں جس میں بتایاگیاکہ کمرشل قونصلرز کمرشل سیکرٹریز کو تنخواہواں کی مدد میں 7 ارب 33 کروڑ دئیے گئے۔

وزارت تجارت کے مطابق2013-14 میں 1 ارب 71 کروڑ تنخواہ کی مد میں دئیے گئے۔ وزارت تجارت کے مطابق 2014-15میں 1ارب 32کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ 2015-16میں 1ارب 26 کروڑ روپے تنخواہوں کی مدد میں دیئے گئے۔وزارت تجارت نے بتایاکہ 2016-17میں فارن مشنز میں تعینات کمرشل قونصلرز کو 1ارب 44 کروڑ روپے دیئے گئے۔وزارت تجارت کے مطابق 2017-18میں ایک ارب اٹھاون کروڑ دئیے گے۔اجلاس کے دور ان رضا ربانی نے وقفہ سوالات کے حوالے سے قانونی اعتراض اٹھا دیا اور کہاکہ زیادہ تر وزارتوں کو مشیر چلا رہے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ رولز کے تحت وزیر اعظم ان وزارتوں کے انچارچ منسٹرز ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیا وزیر اعظم سے ایوان میں پیش ہونے والے سوالات پر دستخط کیے۔رضا ربانی نے کہاکہ اگر وزیر اعظم نے جوابات پر دستخط کر کے جوابات سنییٹ سیکرٹریٹ کو نہیں بھیجے تو یہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے رولز کے معاملے پر جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔اعظم سواتی نے کہاکہ پوچھ کر بتاتا ہوں وزیر اعظم نے دستخط کیے یا نہیں۔ پانچ سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اخراجات کی تفصیلات وزارت تجارت نے ایوان میں پیش کر دیں جس میں بتایاگیاکہ کمرشل قونصلرز کمرشل سیکرٹریز کو تنخواہواں کی مدد میں 7 ارب 33 کروڑ دئیے گئے۔ وزارت تجارت کے مطابق2013-14 میں 1 ارب 71 کروڑ تنخواہ کی مد میں دئیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…