منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

 پاکستان سے بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان اسمگل کئے جانے کا دھندہ پکڑاگیا،7سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام، اغواء کار گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان میں فروخت کرنے والے اغوا کار گروہ کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بی ایریا سے7 سالہ بچی ثوبیہ کو اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی،بچی کے ماموں نے بھانجی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو اغوا کار کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار نے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے کر جا رہا ہوں۔

شہریوں نے اغوا کار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تو اغوا کار نے بچیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم امیراللہ کاکڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود سے 7 سال کی بچی اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ 7 سال اور اس سے کم عمر کی بچیوں کو اغوا کرتا ہے اور پھر اغوا کاروں کے بین الاقوامی گینگ کو فروخت کر دیتا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں کا بین الاقوامی گینگ بچیوں کو افغانستان منتقل کرتا ہے، بچیوں کو افغانستان میں لے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تاوان مانگا جاتا ہے۔ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرکے افغانستان منتقل کرتا تھا۔ گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ بچی کے ماموں نے بھانجی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو اغوا کار کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار نے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے کر جا رہا ہوں۔شہریوں نے اغوا کار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تو اغوا کار نے بچیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم امیراللہ کاکڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود سے 7 سال کی بچی اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…