منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عطیات،صدقات دیتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے،محکمہ داخلہ نے کالعدم اورزیر نگرانی73تنظیموں کی فہرست جاری کر دی 

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کالعدم اورزیر نگرانی73تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ فلاحی اداروں اور تنظیموں کو عطیات،صدقات اور خیرات دیتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے،انسداد دہشتگردی ایکٹ1997اوراقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ایکٹ1948کے تحت قرار داد دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت، مالی امداد یا سہولت فراہم کرنا قانوناًجرم ہے جس کے تحت 5سے 10سال تک قید اور جرمانہ کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی 73کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپا ہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، سابقہ سپا ہ صحابہ پاکستان، خدام الااسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الا انصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لیبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ری پبلیکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یانائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت و الجماعت، سابقہ سپا ہ صحابہ پاکستان، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت ا لجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستا ن وجہ لبریشن اارمی، بلوچ ری پبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائٹڈ، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستا ن نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیڈر گروپ، عبداللہ اعظم برگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامی موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہادیونین، 313برگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر باالمعروف و نہی عن المنکر (حاجی نمدار گروپ)،

بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائٹیڈ بلوچ آرمی، جئیے سند ھ متحدہ محاذ، داعش /آئی ایس آئی ایل /آئی ایس /آئی ایس آئی ایس، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جمو ں کشمیر، جندا للہ، الرحماء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلوار ستان نیشنل فرنٹ، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت نے کالعدم تنظیموں کے 589مدارس، سکولز، ڈسپنسریاں، ہسپتال اور ایمبولیسنز تحویل میں لے لئے ہیں لہٰذاانہیں کسی قسم کے عطیات اور صدقات دینے پر بھی پابندی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…