منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

مالی سال 19کے پہلے  دس ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ترسیلات زر میں بڑا اضافہ

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19  کے پہلے دس    ماہ(جولائی تا اپریل)میں 17,875.23ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

اپریل  2019  میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,778.90 ملین ڈالر رہی جومارچ   2019 کے مقابلے میں 2 فیصد زائد جبکہ  اپریل    2018 کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ  ہے۔ بلحاظ ملک اپریل    2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 427.82 ملین ڈالر،372.43 ملین ڈالر،269.56  ملین ڈالر،280.02   ملین ڈالر، 175.44  ملین ڈالر اور 48.19  ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ  اپریل   2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 399.56ملین ڈالر،362.4 ملین ڈالر، 250.91 ملین ڈالر،245.85ملین ڈالر، 167.68ملین ڈالر اور 54.75 ملین ڈالر تھیں۔ اپریل    2019  میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور  پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جبکہ اپریل    2018  میں ان ملکوں سے192.72ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19  کے پہلے دس    ماہ(جولائی تا اپریل)میں 17,875.23ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…