جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز اور بلاول زرداری ”کچرا“ قرار، یہ لوگ اگر عام افراد میں بیٹھ جائیں تو ان کو کتنی تنخواہ کی نوکری تک نہ ملے؟ سابق جنرل امجد شعیب نے کھری کھری سنا دیں

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ نگار جنرل(ر) امجد شعیب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کچرا قرار دے دیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ بات مان لوں کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو کے ہاتھ میں سیاسی مستقبل ہے تو میرا خیال ہے کہ یہ ہی وہ چیز ہے جو آج قوم بدلنے کے لیے کوشاں ہے،

دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اگر یہ غلامانہ ذہنیت رہی تو مریم نواز کے ہاں ایک جنید بھی پیدا ہو چکا ہے اور پھر ایسے ہی یہ سلسلہ چلتا رہے گا، انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو اگر عام لوگوں کے ساتھ بٹھا دیا جائے تو یہ لوگ پچیس ہزار کی نوکری بھی حاصل نہ کر سکیں۔ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ آپ لوگ جن کے بارے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے وزیراعظم ہوں گے، کیا باقی لوگوں کی اولادیں نکمی ہیں، کیا پڑھے لکھے اور لوگ نہیں ہیں، کیا ان میں لیڈر شپ کوائلٹیز نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ملک کا میرٹ کہاں گیا،کیا ہمارے مقدر میں یہی کچرا رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں میرٹ کا نظام نہ لایا گیا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے یہی نظام ختم کرنا ہے، ان خاندانوں کی غلامی چھو ڑ دینی چاہیے، کوئی پڑھا لکھا بچہ جس میں لیڈر شپ کی اگر صلاحیت موجود ہے تو اس کو آگے آنا چاہیے۔ پروگرام میں اس موقع پر صحافی نسیم زہرا نے ان کے بلاول اور مریم نواز بارے الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں انتہائی نامناسب الفاظ قرار دیا۔ دفاعی تجزیہ نگار جنرل(ر) امجد شعیب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کچرا قرار دے دیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ بات مان لوں کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو کے ہاتھ میں سیاسی مستقبل ہے تو میرا خیال ہے کہ یہ ہی وہ چیز ہے جو آج قوم بدلنے کے لیے کوشاں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…