اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پھر الگ وزارتیں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الگ وزارتیں بنانے کا معاملہ آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم
ختم کرنے کی سمری تیار کرلی، کابینہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو دو الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کریگی، الگ وزارتوں کے معاملے پر 30 اپریل کو وفاقی کابینہ میں غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ لیگی حکومت نے 2017 میں توانائی کی وزارت بنائی تھی، الگ وزارتوں کی منظوری کے بعد رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔