اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو بڑا قرضہ دینے کا اعلان کردیا

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) اسلامی ترقیاتی بینک خام تیل اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان کو551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔ قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 551 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی،

یہ قرضہ پاکستان کو ایل این جی اورخام تیل کی درآمدات کیلء یدیاگیاہے۔پاکستان کو یہ قرضہ ایک سال میں استعمال کرنا ہوگا، قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گئی، قرضہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈفنانس کارپوریشن فراہم کریگی جوکہ اسلامی بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔پی ایس او، پاک ارب ریفائنری اور پاکستان ایل ای جی لیمیٹیڈ یہ قرضہ استعمال کرسکیگی ، اس کے علاوہ پاکستان عالمی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ کیلئے بھی پر امید ہے۔خیال رہے پاکستان کو3سال میں22ارب ڈالرملنیکی توقع ہے ، آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کوقرضہ فراہم کریگا۔عالمی بینک کی جانب سے آئندہ تین سال میں ساڑھے سات ارب ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنانسنگ چھ ارب ڈالرتک ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملنیکے بعددونوں اداروں سیرقم ملناشروع ہوجائیگی، تینوں اداروں کیجانب سے ملنے والی رقم ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لانے کاباعث بنے گی۔یاد رہے مارچ میں چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔  اسلامی ترقیاتی بینک خام تیل اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان کو551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…