اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

عمران خان کو لانے میں چیف سلیکٹرز سے غلطی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ محب وطن ہیں اور اب کیا کریں گے؟خورشید شاہ نے معنی خیزدعویٰ کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2019

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہیکہ عمران خان کو لانے میں چیف سلیکٹرز سے غلطی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ محب وطن ہیں جو جلد اپنی غلطی کا ازالہ بھی کریں گے ہر حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے ہیں لیکن یہ حکومت جن شرائط پر قرضے لے رہی ہے وہ زیادہ ہیں اگر یہ حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہنے کے بجائے سات ماہ پہلے آئی ایم ایف کے پاس چلی جاتی تو اسے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نہ ماننا پڑتیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت پرویز مشرف کے دَس سالہ دور کا آڈٹ کیوں نہیں کرتی کیونکہ اسے ڈر ہے کہ جس دن اس نے ایسا کیا اس کے دوسرے دن ان کی حکومت نہیں رہے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیں کہتے تھے کہ ہم ایمنسٹی اسکیم اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے لارہے ہیں تو اب یہ بتائیں کہ یہ ایمنسٹی اسکیم کس کو بچانے کے لیے لارہے ہیں مکران واقعہ افسوسناک ہے اس پر ہماری آنکھیں کھل جانی چاہئیں اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک کے حالات خراب ہوں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اداروں کو ریاست کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیئے اپنے لیے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ سیاست ملک کے عوام کی بہتری کے لیے ہوتی ہے جو سچ ہو وہ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے اس حکومت نے ایک ڈھیلے کا بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا اور الٹا ان کی چیخیں نکال دی ہیں ایک بھی وعدے پر حکومت پوری نہیں اتری ہے اور حالات سے تو یہ نظر آتا ہے کہ عوام کی جیبوں میں جو چند سکے بچے ہیں وہ بھی رمضان المبارک میں نکال لیے جائیں گے کیونکہ اس حکومت نے آئی ایم ایف کو 150 اور 160 تک لے جانے کا معاہدہ کیا ہے جو عوام کا چیخیں نکال دے گا ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 5.8 سے 0.3 پر پہنچادی ہے زراعت کی گروتھ جو کہ 2013 میں 5.8 فیصد تھی وہ 1.4 فیصد تک پہنچادی ہے

وزیر خزانہ قوم کو بتائیں کہ ڈالر کتنے کا ہے اٹھارہویں ترمیم سے صوبے اور وفاق خوش تھے لیکن اس حکومت نے تو سرکاری ملازمین کو بھی خوفزدہ بنا دیا ہے کہ تنخواہ ملے گی بھی یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام آئین کو ختم کرکے ہی لایا جاسکتا ہے ہم تو شروع سے کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ ہی بہترین راستہ ہے لیکن عمران خان آج اس پارلیمنٹ میں جس میں وہ خود بھی بیٹھے ہیں سب کو اپنے سمیت چور سمجھتے ہیں جب وزیر اعظم کی سوچ کنٹینر سے نہیں اترتی تو ملک کیا ترقی کرے گا جب وزیر اعظم خود ملک کو کرپٹ قرار دے رہا ہو تو وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…