ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں کون شامل کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے؟ وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نےپاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کووارننگ دیتے ہوئے انتباہ جاری کر دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ دشمن ہمیں لڑوا کر رسوا کر نا چاہتا ہے، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے ، ہم نے کسی کے سامنے سر نہیں جھکا نا اور نہ ہی کسی کے اشارے پر چلناہے، ہزارہ برداری پر دہشتگردی کے الزام میں اب تک 27افراد کو فوجی عدالتوں سے سز ا ہوچکی ہے، ہم پر آزمائش آئی ہے

لیکن ہم نے گھبرانہ نہیں ہے اوراسکا مقابلہ کر نا ہے ، ہماری نیت پر شک نہ کریں ملک اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، یہ بات انہوں نے پیر کو ہزارہ ٹائون میں ہزار گنجی دھماکے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور علماء کرام و عمائدین سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل ،آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت دیگر بھی انکے ہمرا ہ تھے، وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یارآفرید ی نے کہا کہ کوئٹہ میں دھماکہ ایسے وقت پر کیا گیا جب ایف اے ٹی ایف کو ہمیں تمام چیز یں مہیا کی جارہی تھیں ،دشمن پاکستان چاہتے ہیں کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں لایا جائے، معاشی طور پر ایسے نقصانات ہوں کہ پاکستان بکھر جائے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کا وقت بہت اہم ہے دھما کہ اس وقت ہوا جب ہم آزمائش سے گزر رہے ہیں ،پاک فوج اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ،شہادت ہر مسلمان کے خون میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو زبان ،مذہب، مسلک ، علاقے کے نام پردست گریباں کیا گیا اب غیر کے ایجنڈا پر عوام کو فوج کے خلاف کیا جارہا ہے ،اگر ہماری جیسی فوج اور ادارے شام ،عراق ،لیبیا ،افغانستان میں ہوتے آج تو وہاں جو مظالم ہورہے ہیں وہ نہیں ہوتے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے

لیکن ہم انہیں ناکام بنائیں گے اور ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے،شہریار آفریدی نے کہا کہ علماء اور شہداء کے ورثاء یہاں موجود ہیں ہم انکی ہر ممکن مدد کریں گے اور انکی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے اس حوالے سے وفاقی حکومت اورتمام ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہزارہ برداری پر ظلم عظیم ہوا ہے ہم انکے مشکل کی گھڑی میںانکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہزارہ برداری کے

در د میں شریک ہیں اور جو لوگ قتل غارت میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،انہوں نے بتایا کہ اب تک ہزارہ برداری کے قتل میں ملوث 27ملزمان کو آرمی کورٹ سے سزا ئیں ہوئیں ہمیں کسی کا خوف نہیں نہ ہی کسی کے اشاروں پر چلنا ہے ہم کسی کی سوچ اپنے اوپر مسلط نہیں کرنے دیں گے دشمن ہم میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں ؛بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنی ہیں

ہم ان تمام علاقوں کے ساتھ ہیں جنہیں گلے نہیں لگایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم پر آزمائش آئی ہے لیکن گھبرانہ نہیں ہے اور انشاء ہم نے اسکا مقابلہ کر نا ہے ، ہماری نیت پر شک نہ کریں ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،شہر یار آفریدی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگ رہی ہے ایران کے ساتھ منسلک بارڈر پر بھی باڑ لگائی جائیگی اس سے ہمارا گھر محفوظ ہوگا بلوچستان کے ہر باشندے کو ریاست عزت دیگی

ریاست پاکستان علماء کرام اور عمائدین کے ساتھ ملکر چلے گی انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو پاکستان کو بدنام کرنا چاہتی ہیں ان کے لیے پیغام ہے کہ ہم پریشر میں نہیں آتے ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں زیادتی کر نے والوں کو ریاست سزا دے گی ،ہزارہ برداری کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے یہاں کے لوگ محب وطن اور ہمارے ساتھ ہیں عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے وسوسوں ، ہائیبریڈ وار کا شکار نہ بنیں ،دشمن ہمیں لڑوا کر رسوا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں انہیں شکست دیکر بلوچستان امن کو گہوارہ بنائیں گے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…