اسلام آباد (این این آئی) پاناما کیس جیتنے والے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درج تمام کیسز میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی حیثیت سے قومی احتساب بیورو(نیب) کی نمائندگی کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نے پانامہ پیپر لیک میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نہ صرف مقدمہ لڑا تھا بلکہ وہ جون 2016 سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن بھی ہیں۔نعیم بخاری
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل اسٹاف آفیسر اورلاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کے خلاف کیسز میں بھی انسدادِ بدعنوانی ادارے کی معاونت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترجمان نے بتایا کہ نعیم بخاری ایک روپیہ تنخواہ لیں گے اس کے علاوہ انہیں کوئی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ نعیم بخاری صرف شہباز شریف، فود حسن فواد اور احد چیمہ کے خلاف تین کیسز میں نیب کی معاونت کریں گے۔