کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ( ن)کے رہنمامفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو رلانے کی بات کرنے والوں نے عوام کو رلا دیا ہے،حکومت نے7 ماہ میں ساڑھے 3 ہزار ارب قرض بڑھا دیا ہے۔تحریک انصاف نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے آج تک جو کچھ کہا بغیر سوچے سمجھے کہا ہے 20 لاکھ نوکریوں کے لئے8 فیصد گروتھ کی ضرورت ہے ۔ایمنسٹی اسکیم ایک اور یوٹرن ہے وزراء کو چاہئے کہ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ
موجودہ مہنگائی نے سات سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں نوٹ ضرورت سے زیادہ چھاپننے کی وجہ مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے ایمنسٹی اسکیم ایک اور یو ٹرن ہوگا انے والا بجٹ تاریخ سب سے خسارے والا بجٹ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کی بیان بازی کے باعث کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان انے کو تیار نہیں ہے حکومت نے سات ماہ میں اٹھائیس ہزار ارب قرضہ لیا ہے اتنا قرضہ 1947سے لیکر 1985 تک اتنا قرضہ لیا گیا عوام کو روز بروز مقروض کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اکنامک گروتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔پاکستان میں جو مہنگائی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔