اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری، وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں ملنا چاہتے تو کیامسئلہ ہے ؟،مشاورت کرنا ہے تو یہ کام کرلیں،فواد چوہدری نے مشورہ دیدیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ایک بار پھر شریف برادران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں ملنا چاہتے تو کیامسئلہ ہے ؟الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق مشاورت فون پر بھی ہوسکتی ہے ، مشاورت کیلئے شکل دیکھنا ضروری نہیں ،نوازشریف باہر آئیں ہیں تو اپنا علاج کرائیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ شریف برادران کو ریلیف ہم نے نہیں سپریم کورٹ نے دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا ذہنی تناؤ کم ہوا ہے ،تو مریم کا ٹویٹ بھی نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف باہر آئے ہیں تو اپنا علاج کرائیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم ،شہباز شریف کو نہیں ملنا چاہتے تو انہیں کیا مسئلہ ہے ،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق مشاورت فون پر بھی ہوسکتی ہے،مشاورت کیلئے شکل دیکھنا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر بات پر تماشہ بنانے کی ضرورت نہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم سے ملاقات کی بجائے فیملی میٹنگ کرنی چاہئے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…