کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے،عام تعطیل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے سلسلے
میں کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 4اپریل کو سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں عام تعطیل ہوگی۔