ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فوجی عدالتیں ،سیاسی جماعتیں نہ مانیں تو پھر کیا کریں گے؟حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاسی جماعتیں نہ مانیں تو مدت میں توسیع نہیں ہوگی،آصف زرداری کا مستقبل میں جیل میں آنا جانا نظر آ رہا ہے،بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کا نام تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں۔ پیر کو برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیراطلاعات نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اس معاملے پر اتفاقِ رائے پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کریگی اور اگر اس پر اتفاقِ رائے ہوتا ہے تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہو گی۔ اگر باقی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اب توسیع کی ضرورت نہیں ہے تو یہ توسیع نہیں ہو گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کا قیام غیر معمولی حالات میں ایک غیر معمولی قدم تھا،ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ توسیع ضروری تھی اور اب بھی بہت اچھا ہو گا کہ یہ توسیع دوبارہ دی جائے لیکن ظاہر ہے یہ اس صورت میں ممکن نہیں کہ اگر اس معاملے پر قومی اتفاقِ رائے نہ ہو جیسا کہ قومی ایکشن پلان کے وقت تھا۔ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلی بارہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلاتفریق احتساب کاعمل شروع کیاہے اوربدعنوان عناصر کو سزا دی جارہی ہے۔بدعنوانی سے پاک پاکستان، پاکستان تحریک انصاف کابیانیہ ہے اورلوگوں نے پارٹی کواسی مقصد کے لئے مینڈیٹ دیاہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ پلی بارگین دونوں رہنماؤں کے لئے نیب کے پلی بارگین کے قانون کے تحت ریلیف حاصل کرنے کاایک راستہ ہوسکتاہے۔

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ عالمی منڈی سے منسلک ہیں تاہم حکومت لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اس پر70ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا طلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آصف زرداری کیخلاف بنائے گئے مقدمات ہمارے دورکے نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات نواز شریف دور میں بنے۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمات 16۔2015میں بنائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ان کیسز کی بہت اچھے طریقے سے تحقیقات کیں۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ ن لیگ ان کیسز کے حوالے سے نیب سے تعاون کریگی۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کا مستقبل میں جیل میں آنا جانا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کا نام تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے ’’احساس ‘‘کے نام پر نیا پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت بیروزگاروں کو قرضے ، بے گھروں کو چھت دینگے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ احساس پروگرام میں کمزور طبقے کی مالی معاونت بھی شامل ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو کاروبار میں بھی معاونت فراہم کرینگے۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کیساتھ بی آئی ایس پی بھی چلتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور بنایا گیا ہے ۔فواد چوہدری پٹرول درآمد کیا جاتا ہے اور قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں انتہائی کم تھیں،حالیہ دنوں میں پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی ہیں

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…