جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ق لیگ کومرکزمیں مزیدایک وزارت، ایک کمیٹی کی سربراہی ملنے کا امکان،وزیراعظم عمران خان سے چودھری شجاعت کی ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ق لیگ کو وفاق میں ایک وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ق لیگ کے وفد چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں عمران خان کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ ق لیگی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے وزراء4 کو بااختیار بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو مرکز میں مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔جس کے تحت وفاق میں چودھری سالک حسین اور مونس الٰہی کو اہم ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ق لیگ کو مرکز میں ایک وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی سونپے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے حکمران جماعت تحریک انصاف کی مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب میں اتحادی جماعت ہے۔ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنایا گیا اور ارکان اسمبلی کو وزارتیں بھی دی گئیں۔وزیراعظم عمران خان اور چودھری شجاعت حسین نے ہرمشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم دہرایا ہے۔ پچھلے دنوں بعض معاملات پرسیاسی اختلافات بھی سامنے آئے لیکن دونوں جماعتوں نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو بڑے احسن طریقے سے حل کرلیا۔ جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت کو ق لیگ کے ساتھ ملکر تمام سیاسی امور اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ جس کے باعث پنجاب میں بھی دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اچھے سیاسی روابط قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…