اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیپ ٹاپ سکیم‘پنجاب حکومت نے شہباز شریف پر کرپشن الزامات بے بنیاد قرار دیدیئے،بڑا اعتراف،تفصیلات جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز حکومت نے 2012 سے 2017کے درمیان 4 لاکھ 14 ہزار 848 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے، لیپ ٹاپس کی تقسیم پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے

مطابق کی گئی اور سب سے کم بولی والی فرم منتخب کی گئی۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ لیپ ٹاپ تقسیم میں سیاستدان اور بیوروکریٹس بدعنوانی کے مرتکب ہوئے اور یہ الزام بھی درست نہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ غائب کئے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ سال مارچ سے ایک انکوائری شروع کررکھی ہے مگر ابھی تک ایک فرد بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں پایا گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…