منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کنگ سائز لوٹے اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں،بلاول صرف نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے،شیخ رشیدباتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لا ئن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں سے کو ئی خطرہ نہیں،شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں،بلاول بھی نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر ٹریک پر نئی پٹڑی ڈال رہے ہیں ۔

جب کہ نالہ لئی ہمارا اہم پروجیکٹ ہے جس کا ڈیزائن بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ایک نرسنگ اسپتال، کالج اور اسکول بنایا جائے گا، ایسے حکمران برسراقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا تاہم نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا نالہ لئی پروجیکٹ کاافتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ ایم ایل ون پر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹا ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں15ما رچ کو نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں وزیر اعظم عمر ان خان نے اجا زت دے دی ہے ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ قوم کو کہا تھا کہ نوازشریف کا علاج لال حویلی میں ہے، شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں، انہوں نے اپنی جگاڑ لگا لی ہے، بلاول بھی نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے انکی بیما ریاں اور حکو مت کر نے کا لا لچ دیکھ لیں قوم کو ان اصل چہرہ دکھا دیا گیا ہے ۔ بلا ول نو از ملا قات سے عمر ان خان کی صحت پر کو ئی فرق نہیں پڑتا ۔ عمران خا ن نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایر ان کا دورہ نہا یت اہم رہا ہے ایر ان وزیر ریلو ے بھی بہت جلد پا کستان آرہے ہیں پا ک ایر ان ریلو ئے سروس بھی شروع کی جا ئے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…