بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین جانتے ہیں ملزم کون نکلا؟جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئیگا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ڈیڑھ سالہ عبدالسمیع کا باپ جاوید ہی اغوا کار نکلا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے عبدالسمیع کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ہواجہاں بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر بچے کو برآمد کرلیا۔پولیس نے بتایاکہ بچے کے والد جاوید نے اپنے ایک دوست

کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا کیونکہ ملزم بیوی کے گھر والوں سے کچھ رقم وصول کرنا چاہتا تھا ۔ بچے کے باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوراس کے دوست ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات مغوی بچے کی والدہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ملزم جاوید اغوا کا ڈرامہ کرکے بیوی کے گھر والوں سے رقم وصول کرنا چاہتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…