پاکستانی ماہراور پیشہ ورانہ پائلٹوں کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لیے واضح پیغام ہے،دنیا کی 178پارلیمان کوآگاہ کردیاگیا،انتہائی اقدام کا اعلان

3  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے دنیا بھر کی 178 پارلیمان کے سر براہان اور اسپیکرزکوخط ارسال کیے ہیں جس میں 26اور 27فروری کوبھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر بھارت کی جانب سے جارحیت کے خلاف منظور کی گئی قرارداد بھی اس خط کے ذریعے بھجوائی ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے جس نے اس خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچاہ دیا ہے 26فروری 2019کو بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کرنے کی جسارت کی جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ انہوں نے دہشتگردوں کے تربیتی کیمپوں پر حملہ کیا ہے۔ اسد قیصر نے عالمی برادری کو واضح کرتے ہوئے یہ کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگرووں کے ٹھکانے پر حملہ کرنا غلط اور بے بنیاد ہے اور نا ہی اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا۔ اس دوران پاکستانی فضائیہ نے انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں معصوم شہری جان بحق ہورہے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا اور بھارتی ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زیر حراست بھارتی ہواباز کے ساتھ بین الاقوامی اصولوں کے تحت سلوک روا رکھا گیااور وزیر اعظم پاکستان عمران نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کے لیے اس کی بھارت واپسی کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس امر سے دنیا میں یہ تاثر اجاگر ہوا ہے کہ پاکستان جارحیت پسند نہیں بلکہ امن کا داعی ہے جبکہ اس کہ برعکس بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کوئی بھی موقع پر ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے جو کہ ایک سنجیدہ جمہوری قوموں کاشیوہ ہوتا ہے۔ اسد قیصر نے خط کے ذریعے یہ واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم پاکستان نے اس نیک مقصد کے لیے دو قدم آگے بڑھ کر ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر کرتار پور راہداری کو کھولاتاکہ بھارتی شہری آزادانہ طور پر پاکستانی سرحد کے قریب اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری حق خود ارادیت کو دنیا کے سامنے دہشتگردی کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری بھارت کی اس ہٹ دھرمی کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔ اس تحریک میں ان کے مقامی لوگ پیش پیش ہیں۔ اسد قیصر نے اس خط کے ذریعے پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والی متفقہ قراداد کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری کو مخاطب کیا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کی خاطر اپنا کرداد ادا کریں اور وہ بھار ت کو اس بات پرآمادہ کریں کہ وہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے اس امر پر ذور دیا کہ وہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر مذمت بھی کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…