ای سی ایل میں مزید ایک ہزار افراد کے نام شامل،3 سال کے دوران کتنے افراد کے نام فہرست سے نکالے گئے؟

3  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گزشہ 3 سال کے دوران ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں مزید ایک ہزار 82 افراد کے نام شامل کرلیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 3 ہزار افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تاہم اب بھی فہرست میں شامل افراد کی تعداد 12 ہزار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 سال کے دوران ایک ہزار 82 افراد کو ای سی ایل میں شامل کیا گیا جبکہ 3 ہزار 49 افراد کے نام اس فہرست سے نکالے گئے۔فہرست میں شامل کیے جانے والے افراد میں سے 4 سو 51 کا تعلق صوبہ پنجاب، 3 سو 17 کا صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا سے 96، آزاد جموں و کشمیر سے 14، گلگت بلتستان سے 4 جبکہ اسلام آباد سے 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے اس کے علاوہ فہرست میں ایسے 138 افراد کے نام بھی شامل کیے گئے جن کی رہائش کے حوالے سے معلومات مکمل نہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام نام عدالتوں اور سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارشات پر فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ای سی ایل سے نکالے گئے افراد میں سے ایک ہزار ایک سو 3 کا تعلق صوبہ پنجاب، 6 سو 13 کا تعلق صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا سے ایک سو 79، بلوچستان سے 92، آزاد جموں و کشمیر سے 56، گلگت بلتستان سے 13 جبکہ اسلام آباد سے ایک سو 33 افراد کو فہرست سے نکالا گیا اس کے علاوہ گزشتہ 3 سال کے دوران 8 سو 63 افراد کے نام بھی مذکورہ فہرست سے نکالے گئے جن کے ایڈریس معلوم نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…