بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مدرسے میں طلباء قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ،صحافیوں کا بہاولپور میں مدرسے میں قائم جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹر کا دورہ ،سب کچھ سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی) ضلعی انتظامیہ کی دعوت پر صحافیوں نے بہاولپور میں مدرسے میں قائم جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے صحافیوں کے ہمراہ شہر میں مدرستہ الصابر کا دورہ کیا۔ ڈی سی بہاولپور شوذب سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

مدرسے میں طلبا قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس میں 650 طلباء زیر تعلیم ہیں، 70 اساتذہ ہیں اور 16 ملازمین ہیں، اس مدرسے سمیت شہر کے تمام مدارس کی ماہانہ بنیادوں پر اسکروٹنی کی جاتی ہے۔شوذب سعید نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ کو کالعدم جیش محمد کا ہیڈکوارٹر کہنے کا الزام بے بنیاد ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر مدرسہ کو صوبائی تحویل میں لے کر محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ایڈمنسٹریٹر بھی مدرسہ کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔صحافیوں کے مطابق مدرسے میں چھٹی جماعت سے لے کر ایم اے تک تعلیم دی جاتی ہے، دورے کے دوران کوئی مذہبی لٹریچر نہیں ملا اور نہ کوئی مشکوک بات دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں مدرسہ الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…