اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کی تعمیر کے کیا مقاصد ہیں؟ اور اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟ ایسی خاص بات جو ہر پاکستانی جاننا چاہے گا

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری تعمیر کی جا رہی ہے اس سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری آئے گی اس کے علاوہ ایسی خاص بات ہے جو ہر پاکستانی کے لیے خوشی کا باعث ہو گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے سعودی آئل ریفائنری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری بن جانے سے ہمیں تیل کی درآمدات میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جو کہ تقریباً 1کھرب 67ارب روپی بنتے ہیں، کی بچت ہو گی۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 10ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں سے ایک آئل ریفائنری اور پٹروکیمیکل کمپلیکس کا ہے جن کی تعمیر پر 10ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس آئل ریفائنری سے اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ بیرل تیل یومیہ پیدا ہو گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔وہ پیر کو سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔خالد الفلیح،سعودع وزیر توانای ،سعودی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔دونوں وزرا نے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ڈاکٹر تنویر قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری،توقیر حسین،جواینٹ سیکرٹری،جہانگیر علی شاہ،ایم ڈی ،پی ایس او شامل تھے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔پاکستان میں اقتصادی استحکام کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔اس موقع پر جمیل سلیم،ڈی جی آیل،محمد اقبال،ڈی جی منرل اور بابر مجید،ڈایریکٹر ریفاینری بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…