لاہور( این این آئی ) معاشیات کے ماہرین نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا نیا دروازہ کھل جائے گا۔معاشی ماہرین نے کہا کہ سعودی عرب قلیل اور طویل دونوں مدتوں کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان آرہا ہے جس سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان
سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔سعودی عر ب کی جانب سے پاکستانی اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر رکھوانے اور تین ارب ڈالر کے ادھار تیل سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کو وقتی طور پر مضبوط سہارا ملا ہے جسے مستقل کرنے کی ضرورت ہے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نہ صرف بڑی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہورہی ہے بلکہ پاکستان خلیج کے معاملات میں پھراہم ہوگیا ہے۔