اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی ایم میں ایک عنصر ایساہے جس کو باہر کی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں لیکن ہم ان کو اس کی اجازت نہیں دینگے، پختونوں کا نام استعمال کرکے ریاست توڑنے کی باتیں کی جاتی ہیں۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کو ئی یہ نہ سوچے کہ نیابنگلہ دیش بنے گا ،سوشل میڈیا ایکٹ کسی سیاسی ورکر کیلئے نہیں بنایاجارہاہے ، سوشل میڈیا پر ریاست کوتوڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف منفی باتیں کرنے پر کارروائی ہوگی ،
پختونوں کا نام استعمال کرکے ریاست توڑنے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر اپوزیشن کو بھی دعوت دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کی اپوزیشن کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، اپوزیشن نے خزانے کولوٹا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم میں ایک عنصر ایساہے جس کو باہر کی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں لیکن ہم ان کو اس کی اجازت نہیں دینگے ، ایسا کرنے کی اجازت تو امریکہ میں بھی نہیں دی جاتی۔