اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی عرب نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریگا، آئل ریفائنری گوادر میں لگائی جائیگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا کہ سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
آئل ریفائنری گوادر میں لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھا ہے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ ملائشیا اور دیگر ملک بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ توقع ہے برآمدات میں جلد نمایاں اضافہ ہوگا۔