اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں نجکاری سے کم از کم دو ارب ڈالر حاصل کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال30 جون تک دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائیگی ،وفاقی حکومت نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ،چین اور خلیجی ممالک کے سرمایہ کار ان پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔