پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی قیادت اور رہنماؤں کی بیرون ممالک جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا،سرمایہ کاری کون سے پیسوں سے کی گئی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور رہنماؤں کی بیرون ممالک جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے ، انہیں ایسے نہیں چھوڑیں گے اور تمام اداروں کے پاس جائیں گے ، شہباز شریف کے بعد پنجاب یتیم ہو چکا ہے اور اس کا کوئی والی وارث نہیں ، اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے ۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین سے تو رسیدیں اور منی ٹریل مانگی گئی لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور رہنماؤں سے کچھ نہیں پوچھا جارہا ۔ علیمہ خان کی چار امریکہ اور چار دبئی میں جائیدادیں نکلی ہیں اور انہیں جرمانہ کر دیا گیا جو انہوں نے ادا بھی نہیں کیا ۔ لندن میں پی ٹی آئی کی قیادت کی 27ملین ڈالر کی آٹھ پراپرٹیاں ہیں جو نمل اور شوکت خانم کے چندے کے پیسے سے فرنٹ مین انیل مسرت کے ذریعے خریدی گئیں جسے ہم قوم کے سامنے لائیں گے۔ علیمہ خان کے ذریعے پاکستان جبکہ اپنے بیٹے کے ذریعے امریکہ میں سرمایہ کاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا جو سیاست میں ایک نیا کردار ہے اس کی ظاہر شدہ جائیدادوں کے علاوہ بیرون ملک سات جائیدادیں نکل آئی ہیں ۔ آج بچہ بچہ سوال کر رہا ہے کہ اس پر کیوں نوٹس نہیں لیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے اور تمام اداروں کے پاس جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…