پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی آج سے سماعت کا آغاز،فیصلہ کب تک سنایا جائیگا؟اعلان کردیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/دی ہیگ (اے این این )عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت (آج)پیر18 فروری سے شروع ہوگی، پہلے دن بھارت دلائل کا آغاز کریگا، انیس فروری کو پاکستان کی طرف سے جواب دیا جائے گا، عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ تین سے چار ماہ تک سنائیگی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس مقدمے میں پاکستان کا اعلی سطحی وفد نمائندگی کیلئے ہیگ پہنچ چکا ہے جس کی قیادت اٹارنی جنرل آف پاکستان کریں گے ۔

دفتر خارجہ، وزارت قانون کے نمائندے بھی اس میں شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان پرامید ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اس کے حق میں آئیگا، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کریگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جواب میں پاکستان جواب دیگا جس کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے جواب الجواب دیا جائیگا، پاکستان کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اب تک بحریہ کے حاضر سروس افسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کی ریٹائرمنٹ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کا کوئی تسلی بخش جواب دیا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پاس حسین مبارک پٹیل کے نام کا پاسپورٹ کہاں سے آیا، اس پاسپورٹ پر اس نے سترہ مرتبہ بھارت سے باہر سفر کیا اور ایک بار پاسپورٹ کی تجدید بھی کروائی گئی، سفارتی ذرائع کے مطابق اس معاملے میں بھارت بطور ریاست ملوث ہے،بھارت چاہتا ہے کہ مقدمہ ختم کر کے رہا کر کے واپس بھیج دیا جائے،بھارت کلبھوشن کی بریت رہائی اور واپسی مانگتا ہے اگر بھارت کو یہ نہیں ملتا تو پاکستان کی جیت ہو گی ، پاکستان چاہتا ہے کہ اس کا مقدمہ پاکستان میں چلایا جائے اور سزا دی جائے۔

دونوں ممالک کی جانب سے اپنے شواہد عالمی عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں ۔دوسری جانب بھارتی جاسوس حاظر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیوکے حوالے بھارت پاکستانی سوالوں کے جواب نہ دے سکا ۔پاکستان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بھارت کا دعوی کہ کمانڈر یادیو کاروباری شخصیت اور ایران سے اغوا کیا گیایہ کہ اس پر تشدد کے ذریعے اعتراف کرایا گیا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے ابھی تک بھارت یہ دعوی ثابت نہیں کر سکا۔

کیوں دوسرے سوال کے مطابق بھارت کا دعوی کہ کمانڈر یادیو بھارتی بحریہ سے سبکدوش ہو چکا تھا،پھر کیوں بھارت تاحال نہیں بتا سکا کب اور کیوں سبکدوش ہوا گرفتاری کے وقت اس کی عمر 47 سال تھی۔تیسرے یہ ہے کہ بھارت یہ بتانے سے انکاری ہے کہ کمانڈر یادیو کو اصلی بھارتی پاسپورٹ جعلی مسلمان کے نام حسین مبارک کے نام سے جاری کیا گیا جو بھارت آنے جانے کیلئے یادیو نے 17 مرتبہ استعمال کیا۔

اس سوال کی وضاحت بھارت نے سینئر بھارتی صحافی پروین سوامی اور کرن ٹھاپڑ کو بھی نہیں دی کیوں سوال نمبر چار کے مطابق بھارت نے عالمی عدالت سے کمانڈر یادیو کی واپسی کا حکم کاری کرنے کی استدعا پاکستان میں مقدمہ ہونے کے 14 ماہ بعدکیوں کی جبکہ عالمی عدالت یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ پاکستان میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کی درخواست ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جا سکتی ہے ۔

پانچ سوال کے مطابق بھارت یہ بتانے سے قاصر ہے کہ مئی 2008 کا سفارتی رسائی کا معاہدے کا اطلاق قومی سلامتی کے معاملے سے متعلق امور پر نہیں ہوتا ۔سوال نمبر چھ کے مطابق بھارت برطانوی فوجی عدالتی ماہر ین کی یہ رائے بھی رد کرنے میں کیوں ناکام ہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا موثر نظام موجود ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارت کے تمام دعوے مسترد کر چکا ہے ۔

کمانڈر کلبھوشن یاد یوں 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات پر رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔فوجی عدالت میں کمانڈر یاد یونے جاسوسی اور دہشت گردی کرنے کا اعتراف کیا۔آرمی چیف مے قمر جاوید باجوا نے 10 اپریل 2017 کو سزائے موت کی تصدیق کی کمانڈر یادیو نے 22 جون 2017 کو آرمی چیف کو سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل کی۔اپیل میں بھی حاضر سروس کمانڈر یادو یو نے بطور را ایجنٹ پاکستان مین جاسوسی اور دہشت گردی پھیلانے کا اعتراف کیا ہے۔کمانڈر یادیوں کے اعترافی بیانات ویڈیو میں بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…