اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ نور خان ائیر بیس پر کتنے بجے لینڈ کریگا؟حتمی اعلان کردیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے جہاں وزیراعظم عمران خان انکے استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق آج سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے۔اس موقع پروزیراعظم اورکابینہ کے سینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائیگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دیگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔سعودی شاہی خاندان کے ارکان،وزراء اورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئیگا۔سعوی ولی عہدکے دورے کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائیگا۔سعودی وفدکی حفاظت کیلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے۔پولیس اوردیگرفورسزکے4ہزارسیزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی خرچ سے تیارکرایا ہے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔سعودی وفود کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…