پشاور ( آن لائن) نادرا نے ڈالرز کیلئے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے دس ہزار144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے۔ جن میں خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 4ہزار سے زائد شہری شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان کی فیملیز کے شناختی کارڈ کو بھی بلاک کیا گیا ہے نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنیوالے افراد کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور کارروائی کی۔ وطن واپسی پراجیکٹ
کے تحت یو این ایچ سی آر کی جانب سے ہر افغان مہاجر کو 200 ڈالر دیئے جاتے ہیں۔جبکہ ان کے خلاف ذرائع کے مطابق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے ضلع مہمند ، ضلع خیبر ، ضلع کرم ، ڈسٹرکٹ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر شہریوں کے بھی اس حوالے سے شکایات پر تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیئے جائینگے