فیصل آباد(آن لائن) پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرکے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر نے والے قانون کی گرفت میں آگئے ، گلبرگ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن ، تین بھائیوں سمیت چار ملزم گرفتار ، مقدمہ درج ، 8فروری کے روز بسنت منانے کے دوران پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کر کے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر نیوا لے چار افراد کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کر لیا ، گرفتار ہونیوالوں میں عوامی کالونی گلی نمبر1کے رہائشی محمد انور کے بیٹے شانی انور ، ارسلان انور ، مان انور اور راجہ کالونی کا رہائشی مرزا عمر شامل ہے،
ملزمان نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کر کے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اس کی تشہیر بھی کی ، ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ارم رضا شاہ کی ہدایت پر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے ان ملزمان کو قابو کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، یاد رہے کہ ’’ ڈیلی بزنس رپورٹ ‘‘ نے حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی تھی اور سوشل میڈیا پر اس کھلی قانون شکنی کے خلاف ایکشن لینے کے لئے آواز بلند کی تھی