بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری شرمناک ہے، وزیراعظم عمران خان نیب پر برہم،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر قومی احتساب بیورو (نیب) پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ نیب نے جرمنی سے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایشیا کے واحد شخصیت، اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم گریڈ کے ملازمین کی بھرتی کے معاملے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،

جو شرمناک بات ہے۔ مذکورہ ٹوئٹ کو وزیراعظم نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے شرمناک حرکت قرار دیا اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے ردِ عمل پر چیئرمین نیب نے مذکورہ معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نیب کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے ثبوتوں کے ہمراہ چیئرمین نیب کے سامنے پیش کیا جائے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب، ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی عزت نفس کو مقدم رکھتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نیب نے ڈاکٹر عبدالصمد کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کرنے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے نیب کی استدعا پر انہیں 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف آثارِ قدیمہ پر گریڈ 4 کے ملازمین کی تعیناتی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔نیب کے تحقیقاتی افسر نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو 25 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…