لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہونا ہے ،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کی عیادت کے لئے آمد کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بورڈ کی سفارشات تھیں کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال میں لیجایاجائے لیکن میڈیکل بورڈ کی سفارشات
کے برعکس جناح ہسپتال لایا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیانوازشریف کو پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا ۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو جناح ہسپتال کے بجائے پی آئی سی لیجانا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہے ۔قبل ازیں نواز شریف کی عیادت کے لیے مریم نواز جب جناح ہسپتال پہنچیں تو (ن) لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔