بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچےئرمین بنانا بہت بڑی غلطی تھی،حکومت نے بڑا اعتراف کرلیا، دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچےئرمین بنانا بہت بڑی غلطی تھی وہ نیب تحقیقات سے بچنے کیلئے پی اے سی کوڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ شہباز شریف خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ووٹ کے ذریعے ہٹانے کاقانونی راستہ اختیار کریں گے ۔ پارلیمان چلانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری، عدم تعاون پر اپوزیشن کے بغیر بھی پارلیمان چلاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم اپوزیشن کے غیر مناسب رویے کے باعث اسمبلی میں نہیں آتے ۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چےئرمین بنانے میں ہم سے غلطی ہوئی ، اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاؤں پکڑ ے کہ شہباز شریف کو چےئرمین بنا دیں تو ہم اچھے بچوں کی طرح پارلیمانی نظام چلنے دیں گے۔ لیکن اب یہ پارلیمان چلنی نہیں دے رہے۔ بہتر ہوگا کہ شہباز شریف خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ورنہ ووٹ کے ذریعے ہٹانے کا قانونی راستہ استعمال کیا جائے گا۔ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نیب تحقیقات سے بچنے کے لئے ڈھال کے طورپر استعمال کررہے ہیں ۔ انہیں علیم خان اور بابر اعوان کی طرح اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے غیر مناسب رویے کے باعث پارلیمان نہیں آتے۔ پارلیمان چلانا اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے اگر اپوزیشن نے عدم تعاون کی روایت برقرار رکھی توکوئی قانون سازی نہیں ہوسکے گی اور حکومت اپوزیشن کے بغیر ہی پارلیمان کو چلائے گی اور عوام کے سامنے اپوزیشن کا رویہ بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا مفادات کا ٹکراؤ کیا ہوگا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نواز شریف کے سمدی چوہدری منیر کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا کیس آیا تو صدارت شہباز شریف نے کی جس پر ہم نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے لے کر اب تک شہباز شریف کے خلاف تفتیش نہیں ہوسکی کیونکہ وہ منسٹر انکلیو میں رہائش پذیر ہیں اور پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں ۔ جب بھی نیب ان سے تحقیقات کرنے لگتا ہے وہ نیب کو ہی نوٹس دے کر طلب کرلیتے ہیں ۔ اس سے زیادہ غیر اخلاقی رویہ کیا ہوگا ۔ موجودہ اپوزیشن تاریخ کی سب سے زیادہ بد اخلاق حزب اختلاف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…