اسلام آباد(این این آئی)سندھ حکومت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔جمعہ کو دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 جنوری کے حکم نامے کے پیرا 29۔35 اور 37 پر نظر ثانی کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں
کرنے سے شفاف ٹرائل سے انکار کے مترادف ہوگا۔ درخواست میں کہاگیاکہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے۔ درخواست میں کہاگیا کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کی مزید انکوائری کراچی میں کی جائے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔یاد رہے کہ سات جنوری کے حکم نامہ میں وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کے لئے زبانی احکامات دیئے تھے۔