پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں توسیع ،(ق) لیگ کے باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی باؤ رضوان سے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزراء اوراعلیٰ انتظامی حکام نے شرکت کی۔باؤ رضوان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے وزراء کی تعداد 2 ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق) کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق) کے درمیان اختلافات بتدریج بڑھ رہے تھے ، ان ہی کی وجہ سے (ق) لیگ کے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا لیکن میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی صورت حال میں ذمہ داریاں نبھا نہیں سکتا۔ اختلافات کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی قیادت نے ملاقات کی تھی جس میں (ق) لیگ کو مزید ایک وزارت دینے اور حافظ عمار کا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…