لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے ،پنجاب حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے (ق) لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو گورنر ہاؤس لاہور میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور (ق)
لیگ سے تعلق رکھنے والے نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیں گے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کو بھی حلف کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں اور (ق) لیگ کے وزراء کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔