اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملک سے باہر بھیج دیاگیا ہے، جب وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے پروگرام میں دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان سے جا چکا ہے اور بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو کو نواز شریف نے ملک سے نکال دیا ہے، ان کے اس انکشاف پر پروگرام کے اینکر حیران رہ گئے اور علی امین گنڈا پور سے مزید وضاحت کرنے کو کہا۔
جس پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور حکومت میں کلبھوشن یادیو کو محفوظ راستہ دیا گیا، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں اور شریف خاندان اسی بات سے خوفزدہ ہے، اسی وجہ سے بھارتی جاسوس کو محفوظ راستہ دینے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو سے کی جانے والی تحقیقات جاری ہیں، تمام حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔علی امین گنڈا پور کے اس بیان نے پورے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے۔