لاہور( این این آئی )حمزہ شہباز بیٹی کے باپ بن گئے ،لندن پہنچتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی، مسلم لیگ (ن ) کے مرکز ی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بیٹی کے باپ بن گئے ۔ حمزہ شہباز کے ہاں بیٹی کی پیدائش لندن میں ہوئی ہے ۔حمزہ شہباز کی یہ پہلی اولاد ہے ۔یادرہے کہ حمزہ شہباز دو روز قبل ہی لندن روانہ ہونے تھے۔