لندن (نیوز ڈیسک) قائداعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان پاکستان کے بہترین سیاسی حکمران ہیں، پاکستان امریکہ کے سامنے بطور خود مختار ملک کھڑا ہو گیا، ایک موقر قومی اخبار نے ایک جیوپولیٹیکل ایکسپرٹ اور یورو ایشیاء فیوچر تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ایڈم گیری کی ایرانی ٹی وی سے گفتگو شائع کی، ایڈم گیری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیرقیادت پاکستان اپنی پوزیشن سے امریکہ کے سامنے بطور خودمختار ملک کھڑا ہو گیا ہے اور ماضی کے مقابلے میں بالکل مختلف نظر آ رہا ہے، ایڈم گیری نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جب عمران
خان پہلی بار اقتدارمیں آئے اور چند ماہ قبل حکومت سازی کی تومیرا ماننا ہے کہ وہ محمد علی جناح کے بعد پاکستان کے بہترین سیاسی حکمران ہوں گے۔ پروگرام میں لندن کے کمنٹیٹراور صحافی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے لیے کرائے کی بندوق کے طور پرمزیدکام نہیں کرے گا۔ ایڈم گیری نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کو درحقیقت ایک ایسی پوزیشن میں لا رہے ہیں جو غلامی کی بجائے علاقائی قیادت کر سکے، ان کے ان اقدامات سے مستقبل میں معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے اور سفارتی اثرات بھی مثبت آئیں گے۔