نوکنڈی(یوپی آئی)سرحدی شہرتفتان میں پاک ایران اور پاکستانی حکام کامشترکہ سرحدی امور پراجلاس منعقدہوازرائع کے مطابق منگل کے روزایرانی حکام کے وفدکی قیادت میرجاواکے مرزبان کرنل ابراھیم جنتی جبکہ پاکستانی وفدکی قیادت ڈپٹی کمشنرچاغی فتح خجک کررہے تھے اجلاس میں سرحدی امور پرتبادلہ
خیال کیاگیاایرانی حکام نے اغوا ہونے والے 5 سرحدی محافظوں کوبازیاب کرانے پر پاکستان حکام کاشکریہ اداکیاجبکہ مذید امیدظاہر کی کہ پاکستانی حکام 7 اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوشش کرئینگے اور ڈپٹی کمشنر چاغی نے ان اہلکاروں کے بازیابی کے لیے تمام وسائل بروے کارلانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔