منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور حکومت میں ڈیل کا فائدہ اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا،حیرت انگیز حکمت عملی اختیار کرلی

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیل کا بیانیہ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق این آر او کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔نواز شریف کا جیل سے اسپتال منتقلی کا معاملہ اور اس کے بعد حمزہ شہباز کا لندن چلے جانا کسی ڈیل کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔جبکہ حکومتی رویے میں بھی تھوڑی نرمی پیدا ہو گئی ہے

جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نواز شریف اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہونے والی ڈیل کا بیانیہ عوام میں لے کر جائیں گے۔پیپلز پارٹی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت نہیں کریں گی۔تاہم نوازشریف کی ضمانت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا۔واضح رہے نوازشریف کی ناساز طبعیت نے حالات سازگار بن گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایک سے نکالنے پر حکومت کا نرم رویہ، نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت، نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی رنگ لے آئے گی۔اسی حوالے سے معروف صحافی کامران خان کے تجزیے کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آزمائش سے نکل رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی معنی خیزخاموشی رنگ رہی ہے نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے مگر حالات سازگار ہوتے جارہے ہیں۔وہ جیل سے اسپتال منتقل ہو چکے ہیں جہاں وہ آرام دہ کیفیت میں ہیں۔اسپتال میں ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ہو رہے ہیں۔ کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی اپیل زیر سماعت ہے جہاں میڈیکل رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔یہاں عدالتی فیصلے سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم سیاسی پنڈت یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہو سکتی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…