جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں ،نوازشریف لال حویلی آئیں یہ پتھری منٹوں میں نکلوادونگا،شیخ رشید کی سابق وزیر اعظم کو بڑی پیشکش

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /نارووال ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے، عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں، ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے دوران لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائرہ لیا ۔

کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے چوتھے روز سی ای او ریلویز آفتاب اکبر اور ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے کے اعلی حکام بھی وزیر ریلویز کے ہمراہ تھے ۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی کلین، گرین مہم سٹیشنوں پر بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے۔ شیخ رشید احمد لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں،ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلویز کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کیلئے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے نارووال، سیاکوٹ سیکشن پر روانہ ہو گئے ۔شیخ رشید احمد نے نارنگ منڈی سٹیشن پر رک کر مسافروں اور اہل علاقہ سے ملے۔اس موق پر شیخ صاحب زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی گئی اور بڑی تعداد میں عوام ارد گرد جمع ہو گئے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے میری ڈیوٹی لگائی ہے دعا کریں کہ ریلوے اپنے تاریخی مقام پہ پہنچ جائے ۔بڑی تعداد میں عوام ٹرین کے ساتھ شیخ رشید احمد کی جھلک دیکھنے کے لیے دوڑتے رہے۔وزیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچے ۔

انہوں نے نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے،پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…